سیوریج واٹر کے بہاؤ کے لیے مین چینلز کی بحالی کا حکم

 سیوریج واٹر کے بہاؤ کے لیے مین چینلز کی بحالی کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)واسا فیصل آباد نے سیوریج واٹر کے تیز رفتار اور آسان بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے تمام مین چینلز اور ڈرینج لائنز کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے ۔

 اس کے لیے 16 مارچ تک مجوزہ سکیموں کے پی سی ون تیار کرکے پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی کی زیر صدارت  اجلاس منعقد ہوا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ڈاکٹر عثمان لطیف اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا فیصل آباد ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واسا فیصل آباد کے زیر انتظام تمام مین چینلز اور ڈرینج لائنز کو مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ سیوریج واٹر کی متعلقہ پہاڑنگ اور مدھوآنہ ڈرینز تک باآسانی ترسیل ممکن ہو سکے ۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ہدایت کی کہ وہ تمام بحالی منصوبوں کے پی سی ون 16 مارچ تک تیار کریں اور بورڈ کو ارسال کریں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا نے کہا کہ یہ منصوبہ مکمل سیوریج اور آپریشنز سسٹم کو مضبوط بنائے گا تاکہ مون سون سیزن میں اربن فلڈنگ جیسے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں