این ٹی سی سی اجلاس ‘عالمی معیار سے ہم آہنگ سکلز فریم ورک کے عزم کیساتھ ختم

 این ٹی سی سی اجلاس ‘عالمی معیار سے ہم آہنگ سکلز فریم ورک کے عزم کیساتھ ختم

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) نیوٹیک نے اسلام آباد میں این ٹی سی سی کا پانچواں اجلاس منعقد کیا، ملک کے ہنرمندی کے شعبے کے لیے مضبوط اور متحدہ لائحہ عمل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔

 اجلاس میں صوبائی ٹیوٹا اداروں، متعلقہ وزارتوں، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز اور نجی شعبے کے نمائندگان نے شرکت کی، تاکہ سکلز سیکٹر میں سٹرٹیجک ہم آہنگی اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔چیئرپرسن نیو ٹیک گل مینا بلال نے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے TVET کو پاکستان کی معاشی ترقی کا بنیادی محرک قرار دیا۔ انہوں نے بینک آف پنجاب، برٹش ایشین ٹرسٹ اور یورپی یونین کے اشتراک سے شروع کیے گئے NAVTTC کے امپیکٹ بانڈ کو نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور سماجی منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے ایک انقلابی ماڈل قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں