اسلام آباد ،بس اڈے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بندکئے گئے ہیں، پولیس

اسلام آباد ،بس اڈے ایس او پیز کی  خلاف ورزی پر بندکئے گئے ہیں، پولیس

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی پولیس نے بتایا ہے کہ فیض آباد کے ٹرانسپورٹ بس اڈے صرف سیکیورٹی خدشات نہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کئے گئے ہیں۔

 حکام کے مطابق جو بس اڈے پولیس کے سافٹ ویئر پر مسافروں کا اندراج نہیں کر رہے یا واک تھرو گیٹس نہیں لگا رہے ، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں