آئی جی نے شہریوں کی شکایات سنیں، ریلیف کیلئے ہدایات جاری

آئی جی نے شہریوں کی شکایات  سنیں، ریلیف کیلئے ہدایات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہریوں سے براہ راست رابطے اور پولیس سروسز سے متعلق شکایات سننے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ فون متعدد شہریوں سے گفتگو میں شکایات کا جائزہ لیا ۔۔

ا ۔ چکوال، فیصل آباد ، خانیوال کے شہریوں شکایات پر ڈی پی اوز اور سی پی اوکی فوری اندراج مقدمہ اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں واضح کیا کہ ایف آئی آر اندراج میں غیر ضروری تاخیر، ناقص تفتیش اور شہریوں سے بدسلوکی پرسخت کارروائی کی جائیگی۔ سی ایم کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، پی ایم پورٹل اور 1787 سمیت تمام ذرائع سے موصول شکایات کو مقررہ وقت میں حل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں