جے آئی سی کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس ،سفارشات کی منظوری

جے آئی سی کے بورڈ آف گورنرز  کااجلاس ،سفارشات کی منظوری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر فرقد عالمگیرکی زیرصدارت جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا ساتواں اجلاس علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ہوا۔۔

۔ چھٹے بی او ڈی اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ مختلف اسامیوں پر جاری بھرتی کا جائزہ لیا گیا۔ ادارے کے ڈین اور میڈیکل ڈائریکٹر کیلئے سپیشل سلیکشن بورڈ کی ،سکیورٹی اور جینیٹوریل سروسز کی آؤٹ سورسنگ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آئی ڈیپ کو پراجیکٹ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا انسٹیٹیوٹ کوجلد مکمل فعال کرکے دل کے مریضوں کو نئی سہولتیں دی جائینگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبہ بھر میں امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں