اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،61مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،61مشکوک افراد تھانے بند

سہالہ، سیکرٹریٹ، گولڑہ، بنی گالہ اور انڈسٹریل ایریا میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ سرچ آپریشنز جاری ہیں، تھانہ سہالہ، تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ گولڑہ، تھانہ بنی گالہ اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران 549 افراد اور 202 گھرانوں کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 73 دوکانوں اور 38 ہوٹلز کی بھی چھان بین کی گئی۔ اس کے علاوہ 198 موٹر سائیکلوں اور 51 گاڑیوں کی تفصیلی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 61 مشکوک افراد، 8 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کی گئیں۔ اسلحہ، ایمونیشن، ہیروئن اور شراب بھی برآمد کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں