بی آئی ایس پی ،ریئل ٹائم بی این پی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا آغاز

بی آئی ایس پی ،ریئل ٹائم بی این  پی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا آغاز

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) بی آئی ایس پی نے اپنے فلیگ شپ اسٹنٹنگ پریوینشن انیشیٹو، بینظیر نشوونما پروگرام کے لئے ریئل ٹائم ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا آغاز کیا ہے۔۔۔

 جو پاکستان کے صحت اور سماجی تحفظ کے نظاموں میں کارکردگی کی نگرانی کو مضبوط بنانے اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فعال کرنے میں ایک بڑا قدم ہے ۔ڈیش بورڈ کا افتتاح چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے وفاقی وزیر برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ سید عمران شاہ اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کیا۔ روبینہ خالد نے کہا کہ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب ہم سب مل کر کام کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں