شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، آئی جی اسلام آباد

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، آئی جی اسلام آباد

سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے ایس ایس پی سکیورٹی و آپریشنز بلاک کا افتتاح

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سکیورٹی و آپریشنز بلاک کا افتتاح کر دیا۔ آئی جی نے کہا کہ نئے سکیورٹی ونگ کے قیام سے حساس تنصیبات، اہم مقامات اور خصوصی تقریبات کی سکیورٹی مزید مؤثر ہو گی۔ سکیورٹی اُمور کی بہتر مانیٹرنگ، مربوط حکمتِ عملی اور فوری رسپانس ممکن ہوگا جبکہ سکیورٹی آپریشنز میں ہم آہنگی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی پرزنز اسلام آباد علی اکبر اور ایس ایس پی SWATفورس کلیم اللہ خٹک کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے ایس ایس پی پرزنز سے اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ لی اور انہیں تعمیراتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں