راولپنڈی 500:لٹر ناقص دودھ تلف ،2ملزم گرفتار
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروا ئی امرپورہ میں کی ، مقدمہ درج
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے امر پورہ گلاس فیکٹری کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 500 لٹر پانی ملا اور خشک پاؤڈر سے تیار کیا گیا مضر صحت دودھ تلف اور دو افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ امر پورہ گلاس فیکٹری کے قریب ناکہ بندی کی گئی، اس دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا جو مبینہ طور پر ایک خفیہ گودام میں ملاوٹی دودھ سپلائی کر رہے تھے ۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا دودھ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تھا ۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کاشف اور صہیب کو ان کی موٹر سائیکلوں سمیت مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔