راولپنڈی شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے کے اقدامات جاری۔۔۔
پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،تاریخی لیاقت باغ کی خوبصورتی کو بڑھانے اور صاف صفائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں،باغ میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے۔