رمضان نگہبان پیکج ،محنت کشوں کو رقوم کی فراہمی شروع

رمضان نگہبان پیکج ،محنت کشوں  کو رقوم کی فراہمی شروع

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت راولپنڈی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کو 10 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔

ایسے محنت کش جن کو ابھی تک مریم نواز شریف راشن کارڈ نہیں ملا۔ ان کو 10 ہزار روپے کی رقم دینے کے لئے بینک آف پنجاب نے طریقہ کار وضع کیا ہے ۔ موبائل نمبر پر بینک آف پنجاب کی جانب سے چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا گیاہے ۔ وہ بینک میں دکھا کر رقم لی جاسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں