دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات وقت کی ضرورت ،ہائیکورٹ بار
ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملے کے شہداء کی یاد میں یومِ سوگ، قربانیوں کو خراجِ عقیدت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 3مارچ 2014 کو ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کی یاد میں یومِ سوگ منایا۔ بار ایسوسی ایشن نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں شہداء کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا بھی کی گئی۔ حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عدالتوں اور وکلاء برادری کی سکیورٹی کو غیر متزلزل اور مؤثر بنایا جائے ۔ اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اور مسلسل اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ۔