علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کم عمر بچوں کی پرورش سے متعلق ورکشاپ

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کم عمر  بچوں کی پرورش سے متعلق ورکشاپ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رمضان المبارک کی مناسبت سے رمضان المبارک میں کم عمر بچوں کی پرورش، نشوونما، غذائیت اور نفسیات کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں کی پرورش کریں، رمضان المبارک نہ صرف روحانی تربیت کا مہینہ ہے بلکہ یہ بچوں میں نظم و ضبط، صبر اور ہمدردی جیسی مثبت اقدار پیدا کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں