اسلام آباد کو پر امن شہر بنانا اولین ترجیح ،ایس ایس پی آپریشنز
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کی مختلف ٹیموں کو خصوصی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی، عوام کی آسانی اور متبادل راستوں سے متعلق بروقت راہنمائی فراہم کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، قانون نافذ کرنے کے عمل کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرینگے تاکہ وفاقی دارالحکومت کو پرامن اور محفوظ شہر بنایا جا سکے۔