مصالحتی نظام کے مؤثر نفاذ سے عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی ،ڈی آئی جی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آ پولیس جواد طارق کی زیر صدارت مراکز متبادل حل کمیٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا، ADRC کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
باہمی مشاورت کے ذریعے کمیٹی کے نظام کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر زیر التواء مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی نظام کے مؤثر نفاذ سے عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی۔