تعلیم کے فروغ کیلئے نمل کا کردار قابل ستائش ،ہائی کمشنر مالدیپ

تعلیم کے فروغ کیلئے نمل کا کردار  قابل ستائش ،ہائی کمشنر مالدیپ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد تھوہا نے نمل کا دورہ کیا اور ریکٹر میجر جنرل (ر) شاہد محمود سے ملاقات کی۔

جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا،تعلیم کے فروغ کیلئے نمل کا کردار قابل ستائش ہے،ریکٹر نے تعلیمی پروفائل سے آگاہ کرتے ہوئے جدید زبانوں پر جامع توجہ کے ساتھ کمپیوٹنگ اور دیگرشعبہ جات میں توسیع پذیر پروگرامز کا بھی ذکر کیا۔ ہائی کمشنر نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نمل کے کردار اور لسانی و ثقافتی تفہیم کے لیے اس کی کاوشوں کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں