راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یومِ خواتین کے موقع پر آرٹ نمائش کا انعقاد
راولپنڈی (دنیا رپورٹ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر خواتین کی بااختیاری کے عنوان سے ایک خوبصورت آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا مقصد معاشرے میں خواتین کے کردار، جدوجہد اور ۔۔
کامیابیوں کو فن کے ذریعے اجاگر کرنا تھا۔ نمائش کا افتتاح شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر روح الامین نے یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کے پرنسپل افسران کے ہمراہ کیا، نمائش میں طالبات کی جانب سے تیار کردہ مختلف فن پارے پیش کیے گئے جن میں ڈیجیٹل اور ہاتھ سے تیار کردہ ڈرائنگز، پوسٹرز اور مجسمے شامل تھے۔