چیئرمین ایچ ای سی کے اعزاز میں لاہور میں ڈنر
صوبہ کی ایجوکیشن و میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز اختر کے اعزاز میں ڈنر، صوبہ کی ایجوکیشن و میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نیاز اختر نے کہا کہ تمام جامعات کے ساتھ کی ترقی ہی ایچ ای سی پاکستان کا منشور ہے جس کیلئے تمام تر کوششیں اور فنڈز کو بروئے کار لایا جائے گا۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر کنول امین، وی سی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر رؤف اعظم، وی سی لاہور کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی، وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، وی سی الائیڈ میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر ظفر اقبال، وائس چانسلر سیالکوٹ یونیورسٹی ڈاکٹر خلیق الزماں، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، سلمان غنی، نعیم مسعود، پروفیسر سویرا شامی، فیصل منظور چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور مرتضیٰ نور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم شریک ہوئے۔