جارحیت کو نہ روکا گیا تو دنیا خوفناک تصادم کی لپیٹ میں آسکتی، سعید کاظمی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تنظیماتِ اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے میدان میں آئے۔۔۔
۔ اسلام اور کفر کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ مسجدِ اقصیٰ پر کھلی جارحیت کو نہ روکا گیا تو دنیا ایک خوفناک تصادم کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔