یوم پاکستان کی آمد:ثقافتی لباس میں ملبوس آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا پاک وطن سے محبت کا اظہار
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر )یومِ پاکستان کی آمد کے ساتھ ہی آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے اپنے ثقافتی لباس میں ملبوس ہو کر ایک خصوصی پیغام دیا جس میں انہوں نے وطن سے اپنی لازوال محبت اور ۔۔۔
عزم کا بھرپور اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان بلند و بالا چوٹیوں کے باسی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ وفادار رہنے کا عہد کر تے ہیں ، آزاد کشمیر کی سرزمین حوصلے ، عزم اور جدوجہد کی علامت ہے جہاں کٹھن راستے لوگوں کے حوصلے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ نوجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔