گرین پاکستان انیشیٹو فیز 2، پنجگور میں کاشتکاروں کو مالی معاونت کا پروگرام جاری
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) فیز 2کے تحت پنجگور میں کاشتکاروں کو ۔۔۔
مالی معاونت فراہم کرنے کا پروگرام جاری ہے۔ جی پی آئی کے فیز 2کے تحت چتکان بازار پنجگور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، مقامی عمائدین، سماجی نمائندوں اور مختلف طبقات کے افراد کی موجودگی میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے ضلع پنجگور کے 24کاشتکاروں میں چیک تقسیم کیے۔ مجموعی طور پر 190کاشتکار منتخب کیے گئے جن میں سے 61کو چیک جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 129درخواستوں پر عمل جاری ہے۔