اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد کی شہید کانسٹیبل افضل جنان کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے)اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہید کانسٹیبل افضل جنان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔۔۔
انہوں نے شہید افضل جنان کی جرأت اور فرض شناسی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں ، شہدا کے اہلِ خانہ کی خدمت، عزت و تکریم اور مکمل تعاون اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔