عید کی آمد،راولپنڈی کی بیوٹیفکیشن ۹ کیلئے خصوصی اقدامات مکمل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عید الفطر کی آمد کے پیشِ نظر راولپنڈی کی بیو ٹیفکیشن اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے گئے ،شہر کی اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں ،گرین بیلٹس اور۔۔
پارکوں کو خوبصورت انداز میں سجا یا گیا ہے ، مری روڈ،ڈبل روڈ،فیض آباد،راول روڈ اور اوجڑی کیمپ کے علاقوں سمیت مختلف پارکوں میں سجاوٹ کی گئی اور شاہراہوں پر خوبصورت رنگ کے پھول اور پودے لگا ئے گئے ہیں ۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ عید الفطر خوشیاں اور محبت بانٹنے کا تہوار ہے ،ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی عید کے موقع پر عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔