بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، ممتاز راٹھور

 بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، ممتاز راٹھور

وویمن یونیورسٹی باغ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وی سی سے گفتگو

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال نے ملاقات کی۔ پراجیکٹس پر بریفننگ دی اور دیگر تدریسی امور و جامعہ کو مالی مشکلات کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے جاری پراجیکٹ جس کے تحت ویمن یونیورسٹی باغ کی اراضی کی چار دیواری اور 50کنال ہموار زمین شامل ہے نظر ثانی شدہ PC-1کی جلد منظوری اور وفاقی حکومت کے تعاون سے تعمیر ہونے والی عمارات کو باہم ملانے کیلئے 5کلو میٹر روڈ کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی جو اسی سال مکمل کی جائیگی، وزیراعظم نے جامعہ کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر ریاست کی واحد ویمن یونیورسٹی کے مسائل کو نہ صرف ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی بلکہ ریاست کی بچیوں کو اعلی تعلیم دینے کیلئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں