ڈپٹی کمشنر کا طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ نالہ لئی کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ  نالہ لئی کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ جاری بارشوں کے دوران نالہ لئی کے۔۔

 مختلف پوائنٹس اور شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے واسا کی جانب سے جاری نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نکاسی آب کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جائے ۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں