بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت قومی ترقی کی اساس ،خالد مقبول

  بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت قومی ترقی کی اساس ،خالد مقبول

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ارلی چائلڈ ہُڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس ،دنیا بھر کے مندوب شریک

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت قومی ترقی کی اساس ہے ۔ ابتدائی عمر میں معیاری تعلیم اور مثبت تربیت بچوں کی شخصیت سازی، ذہنی نشوونما اور مستقبل کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری درحقیقت ایک مضبوط اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے جس کے مثبت اثرات طویل مدت تک نمایاں رہتے ہیں۔وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں \\\'\\\'ارلی چائلڈ ہُڈ ڈیولپمنٹ\\\'\\\' کے موضوع پر منعقدہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم ان کی زندگی کی بنیاد ہوتی ہے اور اس بنیاد کو جتنا مضبوط اور معیاری بنایا جائے گا، بچے اتنے ہی اعتماد کے ساتھ اگلے تعلیمی مراحل میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی اور بچوں کی ابتدائی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کے شعبے کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ، خصوصاً دیہی اور پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر جدید تدریسی طریقوں، اساتذہ کی تربیت، اور والدین کی شمولیت کو بھی اہم قرار دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں