میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

 میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

20اپریل سے مختلف یونین کونسلوں میں مظاہرے ،4مئی سے احتجاجی کیمپ کا اعلان

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صدر میونسپل لیبر یونین راجہ ہارون رشید اور جنرل سیکرٹری پادری شاہد رضا کی قیادت میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

ملازمین کئی سالوں سے انتہائی کم اجرت پر کام کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں مستقل کرنے کے وعدے پورے نہیں کئے جا رہے ۔ اگر ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ 20 اپریل سے شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ،4مئی سے احتجاجی جلسے احتجاجی کیمپ میں بدل جائیں گے تمام ملازمین صبح 10بجے تک کام کریںاس کے بعد کوئی ملازمین کسی قسم کا کوئی کام نہیں کرے گا اور احتجاجی کیمپ میں شریک ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں