پولیو ویکسی نیشن ،راولپنڈی کی ہائی رسک یونین کونسلز میں انٹرایکٹو پتلی تماشوں کا انعقاد
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے کمیونٹی کی شمولیت بڑھانے اور ویکسینیشن کوریج کو بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی کی ہائی رسک یونین کونسلز میں انٹرایکٹو پتلی تماشوں کا انعقاد کیا۔۔۔۔
یہ سرگرمی فوجی کالونی اور حبیب کالونی میں منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں بچوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ پتلی تماشوں نے بچوں اور والدین کو تفریح کے ساتھ ساتھ آگاہی فراہم کی اور پولیو ویکسین کی اہمیت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔تقریبات کے دوران پولیو ٹیمیں متحرک رہیں اور موقع پر ہی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔