نشتر کالونی میں خاتون پولیو ورکر پر تشدد، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے صوفیہ آباد میں پولیو ورکر خاتون پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیو ورکر عائشہ شاہد گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھیں کہ ایک گھر پر جانے کے دوران اوپر والے پورشن سے آنیوالی خاتون نے انہیں گالیاں دینا شروع کر دیں۔بعد ازاں خاتون نیچے آئی اور پولیو ورکر پر تشدد کیا۔ واقعہ کے بعد یو سی 141کے انچارج سکندر رحمان کی مدعیت میں ملزمہ شازیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔