ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا منسٹر انکلیو اسلام آباد میں عشائیہ
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں عشائیہ دیا، جس میں سیاسی، پارلیمانی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات بھی عشائیہ میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ملکی صورتحال، معیشت اور عوامی فلاح پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں شریک شخصیات نے قومی یکجہتی اور موثر حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا اور وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔