پولیس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

پولیس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے،سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان اور ایس پی ایوانِ صدر/پارلیمنٹ ہائوس طاہر محمود نے مختلف پوائنٹس پرسکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی نوعیت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے الرٹ رہنے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام جوان اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل مستعدی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں