حکومت خصوصی افراد کیلئے موثر اقدامات کررہی ، نجمہ افضل

حکومت خصوصی افراد کیلئے موثر اقدامات کررہی ، نجمہ افضل

محکمہ سماجی بہبود کے تحت129افراد کوموبائل ٹائلٹ ، سفید چھڑی ،آلات تقسیم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا اور محکمہ سماجی بہبود کے زیراہتمام 129 افراد میں موبائل ٹائلٹ سمیت سفید چھڑی و دیگر معاون آلات تقسیم کئے ۔کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ریحانہ یاسمین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم طاہر ودیگرموجود تھے ۔خاتون محتسب پنجاب نے خصوصی افراد سے گفتگو کی اور کہا کہ حکومت انکی فلاح وبہبود اور بحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے اور معاون آلات کی فراہمی انہی اقدامات کا تسلسل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں