اٹک ، چار سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
اٹک (اے پی پی) پنڈیگھیب میں چار سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے لاش نکال لی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈگھیب کے گاں کسراں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچہ ارتضی حیدر ولد عدنان گاں کے تالاب میں ڈوب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریبا بیس منٹ کی سرچ آپریشن کے بعد بچے کو تالاب سے نکال لیا۔