راولپنڈی، دو رکنی گینگ گرفتار

 راولپنڈی، دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ آر اے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر لیے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا گیا۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں