راولپنڈی، 10 افراد گرفتار منشیات، شراب اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی، 10 افراد گرفتار منشیات، شراب اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں منشیات، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس، 38 لٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ کارروائیاں تھانہ واہ کینٹ، دھمیال، گنجمنڈی، پیرودہائی، ویسٹریج اور کلر سیداں کے علاقوں میں بھی کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں