کا مسٹیک اور پرنس آٓف سونگکلا یونیورسٹی تھائی لینڈ کے مابین تعلیمی فروغ کا معاہدہ

  کا مسٹیک اور پرنس آٓف سونگکلا یونیورسٹی  تھائی لینڈ کے مابین تعلیمی فروغ کا معاہدہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون او آئی سی کامسٹیک اور پرنس آف سونگکلا یونیورسٹی تھائی لینڈ کے درمیان اعلیٰ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

 ورچوئل مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام، تھائی لینڈ کے پاکستان میں سفیر اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرنس آف سونگکلا یونیورسٹی کے نائب صدر تدریسی و بین الاقوامی امور تھاکرنگ وونگسیریچوٹ نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعلیمی تعاون ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں