آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس چودھری مقبول گجر نے حلف اٹھایا
مظفر آباد (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کو سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز میں سپیکر قانون سازاسمبلی نے معزز سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے فیصلے کے روشنی میں چودھری مقبول گجر سے بحیثیت ممبرقانون ساز اسمبلی حلف لیا۔