سی ڈی اے ،سابق دور میں او ایس ڈی کئے گئے 19 افسر بحال
اعجازاحسن، عمار ادریس، عابد فاروق، کاشف انور، علی اصغر، ناصر عباس اور دیگر شامل سردار خان زمری ڈی جی واٹر ، وسیم صابر ای این ڈی ایم، حبیب اللہ ڈی جی انفراسٹرکچر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، سابق چیئرمین محمد علی رندھاوا کی جانب سے او ایس ڈی بنائے گئے 19 افسران کو بحال کردیا گیا ہے ، ان افسران میں گریڈ 19 کے سردار خان زمری کو ڈائریکٹر جنرل واٹر بحال کیا گیا ہے ، گریڈ انیس کے وسیم صابر کو ڈائریکٹر جنرل ای این ڈی ایم، حبیب اللہ شیخ کو ڈی جی انفراسٹرکچر، رانا طارق کو ڈپٹی ڈی جی میٹرو بس سروس، عبدالفتح ماکو کو ڈائریکٹر پی ایم ہاؤس، ڈاکٹر عمر صغیر کو ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز، اعجازاحسن، عمار ادریس، عابد فاروق، کاشف انور، علی اصغر، ناصر عباس، عارف علی اور ثنا اللہ کو ان کے عہدوں پر بحال کردیا گیا ہے۔