اسلام آباد ،12اشتہاریوں سمیت 28جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،12اشتہاریوں سمیت 28جرائم پیشہ افراد گرفتار

آبپارہ ،کراچی کمپنی ،سمبل،ترنول ،کھنہ ،بھارہ کہو میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث12مجرمان اشتہاریوں سمیت28جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات  درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں آبپارہ، کراچی کمپنی، رمنا، سمبل، ترنول، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، کھنہ ، بہارہ کہو، پھلگراں اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,720 گرام چرس،350 گرام ہیروئن ، 305 گرام آئس،10 بوتل شراب اور مختلف بور کے 11 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں