اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام ادبی اعزازت کی تقریب آج ہوگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام ملک کے سب سے بڑے ادبی اعزازت کمال فن ایوارڈ 2024 اور قومی ادبی ایوارڈ 2024 کا باضابطہ اعلان آج کیا جاے گا۔
یہ تقریب اکادمی کے مرکزی ہال میں منعقد ہو گی۔ یہ اعزازات مختلف زبانوں اور اصنافِ ادب میں شاندار خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔