ذاتی رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت
راولپنڈی(اے پی پی)مقامی عدالت نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عمر حیات کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق واقعہ اپریل 2023 میں تھانہ چونترہ کے علاقے میں پیش آیا تھا جس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔