تعمیراتی شعبہ کی ابتر صورتحال ،ریلیف پیکیج دیا جائے ،بلڈر،ڈویلپر ایسوسی ایشن

 تعمیراتی شعبہ کی ابتر صورتحال ،ریلیف پیکیج دیا جائے ،بلڈر،ڈویلپر ایسوسی ایشن

پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی گئی تو شہر میں تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو جائیں گی،چیئرمین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد بلڈر اینڈ ڈویلپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری نصیر احمد نے اسلام آباد میں تعمیراتی شعبے کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری \'ریلیف پیکج\' کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی گئی تو شہر میں تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں فلور ایریا ریشو کے ریٹس جو 900 روپے فی مربع فٹ تھے ، انہیں اچانک بڑھا کر 12,000 روپے کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ہوٹل انڈسٹری کے لیے پرانے ریٹس بحال کیے ، اسی طرح کمرشل اور رہائشی اپارٹمنٹس کے لیے بھی 2020-21 کی پالیسی اور ریٹس کو فی الفور بحال کیا جائے تاکہ رکے ہوئے منصوبے دوبارہ شروع ہو سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں