اسلام آباد ،تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے آن لائن پورٹل فعال

 اسلام آباد ،تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے آن لائن پورٹل فعال

والدین اور طلبہ گھر بیٹھے داخلے سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ذیلی ادارے وفاقی نظامتِ تعلیمات(FDE)نے تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے اپنے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں داخلوں کو شفاف، آسان اور عوام دوست بنانے کے لیے آن لائن داخلہ پورٹل فعال کر دیا ہے ۔ یہ پورٹل اب مکمل طور پر عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہے ، جہاں والدین اور طلبہ گھر بیٹھے داخلے سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس جدید ڈیجیٹل اقدام کا مقصد داخلہ کے عمل میں شفافیت لانا، درخواست گزاروں کو بروقت معلومات فراہم کرنا اور شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکر سے بچانا ہے ۔ عوام داخلہ پورٹل تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں https://eadmissions.fde.gov.pk/portal

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں