اسپاٹیفائی نے 2026کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

اسپاٹیفائی نے 2026کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 760ملین سے تجاوز ، گراس مارجن دوسری بلند ترین سطح پر

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) اسپاٹیفائی نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ، جسے کمپنی کی جانب سے پرعزم سال کا ایک مضبوط آغاز قرار دیا جا رہا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے مختلف شعبوں میں مسلسل پیش رفت اور پلیٹ فارم پر جاری جدت کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے مواد کی تلاش اور کنٹرول کو مزید ذاتی اور آسان بنایا جا رہا ہے ۔اس سہ ماہی نتائج کے مطابق اہم شعبوں میں کارکردگی توقعات کے مطابق یا اس سے بہتر رہی، جبکہ ماہانہ فعال صارفین (MAUs) اور سبسکرائبرز دونوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسپاٹیفائی کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 760 ملین سے تجاوز کر گئی، جبکہ گراس مارجن بھی کمپنی کی تاریخ میں دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں