ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری ، مسائل سنے
راولپنڈی (اے پی پی) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ترجمان کے مطابق کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات پیش کیں۔ جن پر ایس ایس پی آپریشنز نے موقع پر ہی احکامات دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ کہ مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔