بحریہ یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی ٹریفک قوانین سے آگاہی کا سیمینار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے۔۔۔
بحریہ یونیورسٹی میں ایک روزہ خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک تھے۔ اس موقع پر بحریہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن کموڈور (ر) شوکت علی، پروفیسر ڈاکٹر آدم سعود اور فوکل پرسن ڈاکٹر ثمرہ اشفاق بھی موجود تھیں۔ سی ٹی او اسلام آباد نے اپنے خطاب میں روڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔