مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام فتحِ مبین ریلی

مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی  کے زیر اہتمام فتحِ مبین ریلی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام فتحِ مبین ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو پریس کلب سے کمیٹی چوک تک نکالی گئی۔

 ریلی میں شہر بھر سے کارکنان نے قافلوں اور جلوسوں کی صورت میں بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت نائب صدر مرکزی مسلم لیگ حافظ عبدالرؤف نے کی ۔شرکاء نے بنیان مرصوص، قومی اتحاد، استحکامِ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے حق میں نعرے بلند کیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں