پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی ’’معرکہ حق‘‘ پر مساجد میں قرآن خوانی، دعائیں

پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی ’’معرکہ حق‘‘  پر مساجد میں قرآن خوانی، دعائیں

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان آرڈننس فیکٹریز نے واہ کینٹ کی مساجد میں ’’معرکہ حق‘‘ کے ایک سال مکمل ہونے پر نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر پی او ایف نے وطنِ عزیز کی دفاعی تیاری، دفاعی پیداوار میں خود انحصاری اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت و صنعتی استحکام کے فروغ کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں