تعلیمی بجٹ میں اضافہ ، طلباء یونینز فوری بحال کی جائیں ،اسلامی جمعیت طلبہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے ۔۔
اور فوری طور پر طلباء یونین بحال کی جائیں حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے دیگر رہنماؤں احمد عبد اللّٰہ، مصعب روحان ، حاشر عباسی ناظم ، آصف اور اعجاز الحمید ناصری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔