راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں تیسرے آل پاکستان بین الجامعاتی آئیڈیا فیسٹ کا انعقاد

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں تیسرے آل  پاکستان بین الجامعاتی آئیڈیا فیسٹ کا انعقاد

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں تیسرے آل پاکستان بین الجامعاتی آئیڈیا فیسٹ 2026 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔۔۔

 ملک بھر سے 19 جامعات کی 122 ٹیموں نے شرکت کی، جنہوں نے کاروباری، تکنیکی ،سماجی اور تخلیقی نوعیت کے منفرد اور قابلِ عمل منصوبے پیش کیے ۔ شرکاء نے اپنی پیشہ ورانہ بصیرت، تخلیقی سوچ اور قومی مسائل کے حل کے لیے جدید تصورات پیش کرکے حاضرین اور ماہرین کو متاثر کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ آئیڈیا فیسٹ محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ نوجوان ذہنوں کو تخلیقی سوچ، اختراع، تحقیق اور کاروباری بصیرت کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں